Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینسر میں مبتلا خاتون کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حجام نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

کینسر میں مبتلا خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حجام نے اپنے بال بھی اتارلیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  کینسر کے مرض میں مبتلا ایک خاتون  بال منڈوانے کیلئے حجام کی دکان میں موجود ہیں۔

حجام  مشین کے ذریعے خاتون کے سر سے بال اتار رہا ہے اور اس منظر کو دیکھتے ہوئے خاتون دکھ سے مسلسل رو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حجام کی دوکان کے اشتہار نے لوگوں کے ہوش اُڑا دئیے

 حجام نے خاتون کے سر کے بال اتارنے کے بعد اظہار یکجہتی کیلئے اپنے سر کے سارے بال بھی اتار دیے جس پر خاتون نے حجام کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور خود بھی گنجے ہوگئے۔

ویڈیو دیکھیں:

Exit mobile version