اسکول کا زمانہ زندگی کا یادگار ترین ٹائم ہو تا ہے ، جس دوران تمام واقعات چاہے دوستی ہو یا لڑائیاں سب عمر بھر یاد رہتی ہیں۔
اس سنہری دور میں نا سمجھ کم عمر طلبہ و طالبات سے کچھ ایسی حرکتیں بھی ہو جاتی ہیں جوکہ انہیں مشکلات سے دوچار کر دیتی ہیں۔
آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول یو نیفارم میں ملبوس کچھ طالبات فٹ پاتھ پر کسی ماہر فائیٹر کی طرح لڑ رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
Kalesh B/w KV girls Over unnecessary comments on Celebrity Crushpic.twitter.com/546XV3DeBK
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) January 29, 2023
ایک لڑکی دوسری پر حملہ کرتی ہے، اور دونوں لڑکیاں ایک دوسرے کے بال کھینچتی لڑائی میں مصروف ہو جاتی ہیں۔
اسی دوران ایک اور لڑکی دوسری لڑکی کے بال کھینچتی ہے، اور پہلی لڑکی اس موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے اور اسے فٹ پاتھ پر گرا دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی گئی
ان کے اردگرد مو جود لڑکے انہیں مزید لڑانے کے لیےآوازیں کستے سنائی دے رہے ہیں لیکن کو ئی بھی انہیں لڑائی سے روکنے کی کو شش نہیں کر رہا۔
