ایک بھارتی شہری نے اپنی شادی کو منفرد اور یاد گار بنانے کے لیے باراتیوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوون نامی شخص نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور گھر والوں کے لیے پورے جہاز کی بکنگ کروائی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دلہا اپنی شادی میں شرکت کیلئے رشتے داروں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہے، اور سب کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
یہ شادی کی تقریب نیپال میں منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے باراتی دلہے سمیت بھارت سے کھٹمنڈو پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:بارات کے دیر سے آنے پر دلہن نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل
جہاز میں سوار باراتیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے بھی تبصرے کرنا شروع کر دیئے۔
کچھ صارفین نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اتنا پیسہ کمانا ہے کہ بارات جہاز پر لے جا سکیں جبکہ کچھ نے اسے فضول خرچی بھی قرار دیا۔
