آسٹریلوی نوجوان نے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 8 ہزار 8 پُل اَپس مارنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
جیکسن اٹالیانو ایک فلاحی ادارے کو رقم عطیہ کرنا چاہتا تھا، رقم کے حصول کیلئے اس نے پُل اَپس کا عالمی ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ کارنامہ اس نوجوان نے ساڑے تین گھنٹے میں سرانجام دیا، جوکہ اس ریکارڈ توڑنے کے لیے 8 مہینوں سے خوب محنت کر رہاتھا۔
رپورٹس کے مطابق اس ریکارڈ کے ذریعے آسٹریلوی شہری نے چیریٹی کے لیے تقریباً 6 ہزار ڈالر جمع کیے ۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا پیزا گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل
