Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کرکٹر کی اپنی گرل فرینڈ کے ہاتھوں پٹائی

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیک کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے جنہیں ان کی دوست نے اشتعال میں آکرزوردار تھپڑ مارا۔

 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں مائیکل کلارک کو ان کی گرل فرینڈ کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جھگڑے کے دوران کلارک اور ان کی دوست کے علاوہ دیگرلوگ بھی وہاں موجود ہیں جو مداخلت بھی کرتے نظرآرہے ہیں۔

دوسری جانب صحافی پیٹرفورڈ نے واقعے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ معاملہ ختم ہوگیا، پولیس نے کسی پرچارجزعائد کیے بغیر اپنی تفتیش بند کردی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میڈیا اس حوالے سے کھوج جاری نہیں رکھے گا۔

اس کے علاوہ کوئنز لینڈ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے، پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ’کوئنز لینڈ پولیس اس ماہ کے شروع میں نوساویل کے جمپی ٹیرس پر لائنز پارک کی فوٹیج میں ایک 30 سالہ خاتون اور 41 سالہ مرد کے درمیان ہونے والے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ‘۔

متعلقہ خبریں