Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد رضوان کی نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان اتوار کو نیپال کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے لیے نیپال پہنچے ہیں۔

پیر کی صبح محمد رضوان نے نیپال کے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن میں زیادتی کے ملزم سندیپ لمیچانے بھی شامل تھے جب کہ نیپالی کھلاڑی نے بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

اتوار کی شام محمد رضوان نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کے صدر چتور بہادر چاند سے ملاقات کی جن سے نیپال میں کرکٹ کی ترقی کے بارے میں بات چیت کی۔

چتور بیادر چاند نے انکشاف کیا کہ محمد رضوان نے اپنے دورے کے دوران خاص طور پر نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملنے کو کہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’رضوان نے کہا کہ وہ خاص طور پر سندیپ لمیچانے سے ملاقات کے لیے آئے ہیں کیونکہ وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے‘۔

واضح رہے کہ محمد رضوان سندیپ لمیچانے ایک ہی اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی ’سایا کارپوریشن‘ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان پیر کی شام نیپال سے روانہ ہوجائیں گے جب کہ نیپال کرکٹ بورڈ نے اس ہفتے ہی سندیپ لمپیچانے کی معطلی کو ختم کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سندیپ لمیچانے پر گزشتہ سال اگست میں کٹھمنڈو کے ایک ہوٹل میں 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے لیکن انہیں گزشتہ ماہ ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کے صدر چتور بہادر چاند نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بورڈ نے بدھ کو فیصلہ کیا ہے کہ 22 سالہ کھلاڑی کو میدان میں واپس آنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’الزام کے بعد بورڈ نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا تھا تاہم اب اس فیصلے کے بعد وہ دوبارہ کھیل سکیں گے‘۔

متعلقہ خبریں