Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیاکپ 2023؛ سری لنکا میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کل شروع ہوگی

ایشیاکپ 2023 کے لیے سری لنکا میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کل بروز جمعرات دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ 2023 کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر دو ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ایشیاکپ 2023 کے 9 میچز کھیلے جائیں گے جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچز کا آغاز 31 اگست کو پالیکلے میں شروع ہوگا جس میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 2 ستمبر کو پالیکلے میں پاک بھارت ہائی والٹیج میچ کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں