Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین اور حارث نے بھارتی سلیکشن کمیٹی کو خوف میں مبتلا کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل لفظی جنگ چھیڑ دی۔

گزشتہ روز بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟

جس پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے۔

قبل ازیں ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز مدن لعل، عرفان پٹھان اور سنجے منجریکر نے ٹیم کی سلیکشن پر سوال اُٹھائے تھے جبکہ انجرڈ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دینے پر اجیت اگرکر پر تنقید بھی کی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی فینز کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق پلئیرز ایک مرتبہ پھر بڑی باتیں کررہے ہیں جس کا نتیجہ کہیں شکست کی صورت نہ بھگتنا پڑ جائے۔

واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو ایشیاکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں