Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ویمنز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا گیا۔

اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ

اوپننگ بیٹرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 85 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد کپتان لورا وولوارڈٹ 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تازمین برٹس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 گیندوں پر سب سے زیادہ 78 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو، فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 30 گیندوں پر 37 رنز اسکور کیے جب کہ سدرہ امین 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

عالیہ ریاض نے 28 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور آخری گیند پر رن بناکر ٹیم کو جیت دلوائی جب کہ شوال زوالفقار نے 11 رنز بنائے اور کپتان ندا ڈار صرف 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے صرف مریزانے کیپ نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ پاکستان کی بقیہ چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز جنوبی افریقہ کی تازمین برٹس کے نام رہا۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں