Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان؛ اسکواڈ میں بڑی تبدیلی

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے ایشیا کپ کے 7ویں میچ کیلیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ آل راؤنڈر محمد نواز کو اسکواڈ سے نکال کر فاسٹ بولر و آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کیلیے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں