Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنیل گواسکر پاکستانی بولرز کے معترف

بھارت کے سابق لیجنڈری کھلاڑی سنیل گواسکر پاکستانی بولنگ لائن کے معترف ہوگئے ہیں۔

سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس نئی گیند کا دنیا میں سب سے اچھا بولنگ اٹیک موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر آسٹریلیا اور پاکستان یہ دو ٹیمیں ہیں جن کے پاس ہمیشہ نئی گیند کا بولنگ اٹیک موجود ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں یہ صلاحیت پاکستان کے پاس موجود ہے اور اس وقت ان کی نئی بولنگ کا اٹیک سب سے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے پاس الٹے اور سیدھے ہاتھ کی بولنگ کا کمبیشنین کافی اچھا ہے جو اچھی رفتار کے ساتھ گیند بازی کرتے ہیں، لہذا کسی بھی بلے باز کے لیے ان کو کھیلنا انتہائی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی اچھی بولنگ کی بدولت پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ان کھلاڑیوں نے بھی ٹورنامنٹ میں اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

حارث رؤف 9 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جب کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی 7،7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں