Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وارم اپ میچ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نیوزیلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 103 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، سعود شکیل 75، سلمان آغا ناقابل شکست 33 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 80 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 2 جبکہ میٹ ہینری، جیمز نیشم اور فرگوسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف نیوزی لینڈ نے 44 ویں اور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا 97، مارک چپمن ناقابل شکست 65 جبکہ کپتان کین ولیمسن 54 رنز بنا کر رہٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ حسن علی، وسیم جونئیر اور آغا سلمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں