Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر بھجن سنگھ کا بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

جمعہ کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے۔

ہربھجن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے پاکستانی کپتان کو بھارت کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا ’’بغیر کسی سوال کے ویرات کوہلی ماڈرن دنوں کے لیجنڈ ہیں جو ہر طرح کے حالات و کنڈیشن میں رنز بناتے ہیں اور بھارت کے لیے میچ جیتتے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اب تک چار میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں