Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کا فیصلہ کون کرے گا؟ ذکاء اشرف نے بتادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کو دور کردیا۔

حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے واضح کیا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کا فیصلہ صرف ان کے ہاتھ میں نہیں۔

انہوں نے بتایا ’’یہ صرف میرا فیصلہ نہیں بلکہ ایک مکمل ٹیکنیکل کمیٹی ہے جس میں مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں اور ہم ان کے فیصلے سے ہی آگے بڑھیں گے‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’واحد چیئرمین ہی اکیلے فیصلے کرنے والا نہیں ہوتا بلکہ تکنیکی ماہرین اور کرکٹر کی مشاورت سے آگے بڑھا جائے گا‘‘۔

ذکاء اشرف کہتے ہیں ’’بابر اعظم ایک عظیم کپتان اور بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ وہ کامیاب ہوں اور پاکستان کے لیے ٹرافی لے کر آئیں‘‘۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں نمبر ہے۔

ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کا آخری میچ قومی ٹیم 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جس میں جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں