Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹ کمنز نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی حکمت عملی بتادی

آسٹریلیا کے خطرناک فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے قومی بلے باز بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی حکمت عملی بتادی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کے پہلے میچ کو پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا جارہا ہے جس کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ اننگز برابر کرنے میں اب بھی 124 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 318 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کی اننگز میں اہم موڑ اس وقت آیا جب آسٹریلیا کے خطرناک فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر اعظم کو صرف ایک رن پر آؤٹ کیا جب کہ اس بال کو انہوں نے ڈریم بال بھی قرار دیا۔

انہوں نے کہا ’’یہ ایک ڈریم بال تھی، یہ وہی گیند تھی جس کی آپ بہت کوشش کرتے ہیں لیکن زیادہ تر آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شاذ و نادر ہی آپ کامیاب ہوتے ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’یہ ایک ایسی گیند تھی جس کا مجھے خود اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ سوئنگ اِن ہوگی یا آؤٹ اور اسی طرح بلے باز بھی پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے جس کا فائدہ بولر کو ہوتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز نے بابر اعظم سمیت پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اپنی نام کی جس کے باعث قومی بیٹنگ کا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں