Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اور رضوان کی تنزلی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان تنزلی کا شکار ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں انگلش بلے باز فل سالٹ ناقابل یقین فارم کی بدلت بڑی چھلانگ لگاکر 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

فل سالٹ نے 15 پوائنٹس کے اضافے سے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ محمد رضوان 787 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سابق کپتان بابر اعظم 734 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 887 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جب کہ انگلش باز لیام لینونگسٹن 27 درجے ترقی کے بعد 38 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں ویسٹ انڈیز نے 3-2 سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ سیریز میں فل سالٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 سنچریاں بھی اسکور کیں تھیں۔

متعلقہ خبریں