Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حسن علی اپنی مستیوں سے باز نہ آئے، دوران میچ مزاحیہ حرکت

دوران میچ حسن علی کی شائقین کے ہمراہ ورزش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ انہیں پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دورانِ میچ قومی فاسٹ بولر حسن علی اپنی مستیوں سے باز نہ آئے اور شائقین کے ہمراہ ان کی ورزش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب حسن علی فیلڈنگ کے لیے باؤنڈری لائن پر آئے تو شائقین نے ان کا استقبال کیا جس کا جواب انہوں نے بھی ہاتھ ہلاکر دیا۔

جب حسن علی نے وزرش شروع کی تو شائقین نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا جو شائقین اور کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں