Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز (اے ٹیم) کے اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران شاہینز ٹیم مختلف انگلش کاؤنٹی ٹیموں کے خلاف 3 روزہ اور ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان کی اے ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، سعود شکیل  اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔پاکستان شاہینز کی ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں، مگر کیوں؟ جانیے

پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم ، حیدر علی،معاذ صداقت ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان ، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد ، عمیر بن یوسف ،وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان ، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

متعلقہ خبریں