Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے

پی سی بی نے مصباح الحق کا استعفیٰ موصول ہونےکی تصدیق کردی

دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کے معاملے پر مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چھ کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بغیر انگلینڈ بھیجا، جس پر مصباح الحق بورڈ کے رویے سے سخت نالاں تھے۔

مصباح الحق کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کی وجوہات میں پی سی بی کی جانب سےکھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت نہ کرنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا، پی سی بی نے مصباح الحق کا استعفیٰ موصول ہونےکی تصدیق کردی، جبکہ اسدشفیق بھی مستعفی ہونے پرغورکر رہے ہیں، پاکستان ٹیم کے انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version