Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکن ٹیک ڈاؤن کے کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، دانیال چشتی

گیمنگ ایونٹ کی کامیابی پر دانیال چشتی نے اظہارِ تشکر کیا ہے

لاہور: ایونٹ کے آرگنائزر دانیال چشتی نے ٹیکن ٹیک ڈاؤن کو پاکستان کی گیمنگ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دے دیا۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال چشتی نے کہا کہ ٹیکن ٹیک ڈاؤن پاکستان کی گیمنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ تھا جس کے کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیکن 8 کے فائنل میں جنوبی کوریا کے گیمر رنگچو نے پاکستان کے معروف گیمر فرزین کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ میں پاکستان کے معروف ای اسپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش اور عاطف بٹ سمیت عالمی سطح کے گیمرز نے بھی شرکت کی جبکہ گیمنگ کرداروں کے روپ میں ملبوس افراد نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کی۔

گیمنگ کی دنیا میں جہاں ہر لمحہ جیت اور شکست کا فیصلہ ہوتا ہے وہیں لاہور کے پیکیجز مال میں سجنے والے اس عالمی گیمنگ میلے نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں بھی ای اسپورٹس کا جنون تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں