Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن

چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے دورۂ انگلینڈ کے دوران ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 60 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے باوجود کھلاڑیوں نے جس کردار اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تعریف ہے۔ دباؤ کے باوجود مقابلہ کرتے رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاہد انور کے مطابق میچ کے اہم مرحلے میں لوئر آرڈر سے 20 سے 25 رنز کی شراکت نہ بن سکی، اگر یہ پارٹنرشپ قائم ہوجاتی تو پاکستان یہ میچ آسانی سے جیت سکتا تھا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے مضبوط کردار کا مظاہرہ کیا اور آخری لمحے تک مقابلہ جاری رکھا۔ آئندہ میچ میں ٹیم کی توجہ فیلڈنگ میں رنز روکنے اور بیٹنگ کے دوران مضبوط شراکتیں قائم کرنے پر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version