Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں 23 سال بعد سیف گیمز کا انعقاد، بھارت نے بھی شرکت کی حامی بھر لی

لاہور کو ہاکی سمیت مزید 3 کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی دی جائے گی

 پاکستان میں 23 سال بعد سیف گیمز کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ بھارت نے بھی اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے سیف گیمز میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی نمائندوں نے سیف گیمز سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں بھارت کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے مثبت جواب دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت نے سیف گیمز میں شرکت کی حامی بھری ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے بھی بھارت کی رضامندی کی تصدیق کردی ہے۔

سیف گیمز اپریل 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے، جن کے دوران اسلام آباد میں 15 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

لاہور کو ہاکی سمیت مزید 3 کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی دی جائے گی۔

بھارت کی شرکت پر رضامندی کو پاکستان میں ہونے والے سیف گیمز کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جس سے خطے کے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مقابلے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version