Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیری بروک کی ڈبل سنچری، انگلینڈ نے راولپنڈی میں ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے

انگلینڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کا سب سے بڑا ون ڈے اسکور 337 رنز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 430 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کی اننگز کھیلی، وہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹر بن گئے۔

ول جیکس 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ جو روٹ نے 69، ٹام بینٹن نے 50 اور بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ڈونیتھ ولالگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور جینتھ لیانگے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version