Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائیجیریا: 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرزکا انعقاد، پاکستانی ٹیم کی شاندارفتوحات کا سلسلہ جاری

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقراررکھتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دیدی

نائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرزکا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ٹیم کی شاندارفتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقراررکھتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دیدی۔

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4.5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرایا۔

پاکستانی پولو ٹیم نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی۔

اس طرح پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے کوالیفائرز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستانی پولو ٹیم کوالیفائرز میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں