ورلڈکپ 2023 میں آج افغانستان میزبان بھارت کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے نویں میچ میں آج افغانستان اور میزبان بھارت دہلی میں مدمقابل آئیں گے۔
بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی جبکہ افغانستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ورلڈکپ کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس سے قبل ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 329 رنز کا ہدف حاصل کرنے اعزاز آئرلینڈ کے پاس تھا جو اس نے 2011 میں انگلینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















