Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیونل میسی کے ساتھ ان کے جرسی نمبر 10 کو بھی ریٹائر کرنے کا فیصلہ

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے کپتان لیونل میسی  کے جرسی نمبر 10 کو بھی ان کے ساتھ ریٹائر کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اے ایف اے کے صدر  نے اعلان کیا ہے کہ لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی نمبر 10 جرسی کو بھی ریٹائر کر دیا جائے گا۔

لیونل میسی کے بعد ارجنٹینا کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی پھر کبھی نمبر 10 جرسی نہیں  پہن سکے گا۔

اے ایف اے میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس حوالے سے فیفا سے بھی رابطہ کرے گی۔

یاد رہے کہ ارجنٹینا نے دسمبر 2022 میں لیونل میسی کی قیادت میں فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا۔  لیونل میسی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version