ن لیگ کا اعلیٰ سطح اجلاس، ضمنی انتخابات اور پارٹی تنظیم نو پر مشاورت
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ضمنی انتخابات اور پارٹی کی تنظیم نو پر مشاورت کی گئی جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات پر آگاہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا
