
اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دو چار ہیں، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے عالمی یوم جمہوریت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم جمہوریت پر جمہوری اقدار، آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی تکریم کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔







