
پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے اندر موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کی یکطرفہ پیش کش کا فیصلہ دہشت گردی کا شکار ہونے







