
راشد خان پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان واپس آرہے ہیں؟
لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان کی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان واپسی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش میں ون ڈے سیریز کے لیے موجود راشد خان کل 27 فروری کو پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان آئیں گے۔ راشد خان نے لاہور قلندرز کے لیے آخری میچ 19 فروری کو اسلام آباد کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی







