ٹک ٹاک گزشتہ سال 2022 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانیوالی ایپ بن گئی۔
ٹک ٹاک کی مقبولیت میں ہر گزرتے سال اضافہ ہورہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ موبائل ایپس کی تجزیہ کار کمپنی ایپ ٹوپیا کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ایپ ثابت ہوئی ۔
عالمی مقبولیت کے اس مقابلے میں ٹک ٹاک نے میٹا کی تمام دیگر سوشل میڈیا ایپس جیسے اسنیپ چیٹ، یوٹیوب اور دیگر کو شکست دے دی۔
ٹک ٹاک مسلسل تیسرے سال بھی یہ اعزاز اپنے نام کر نے میں کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا 2023 کا پہلا بڑا فیچر آگیا
مجموعی طور پر 2022 میں 67 کروڑ 20 لاکھ بار ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا جبکہ انسٹاگرام 54 کروڑ 80 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
42 کروڑ 40 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ ہونے پر واٹس ایپ کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جبکہ چوتھے پر ٹک ٹاک کی ہی زیرملکیت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ رہی جسے 35 کروڑ 70 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
اسنیپ چیٹ 5 ویں، ٹیلیگرام چھٹے، سب وے سرفرز 7 ویں اور حیران کن طور پر فیس بک 8 ویں نمبر پر رہی۔




















