ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اشتہارات کی بھرمار سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
حال ہی میں ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’ ٹوئٹر پر اشتہارات بہت زیادہ اور بہت بڑے ہیں، آنے والے ہفتوں میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ٹوئٹر سبسکرپشن کی قیمت زیادہ کی جائے گی جس وجہ سے ان اکاؤنٹس پر اشتہارات نظر نہیں آئیں گے ‘۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے بلیو ٹِک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے بری خبر
Ads are too frequent on Twitter and too big. Taking steps to address both in coming weeks.
— Elon Musk (@elonmusk) January 21, 2023
اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سیاسی اشتہارات کو جگہ دی جائے گی۔
ایسے اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں جبکہ سیاسی اشتہارات کی پالیسی کو ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں جیسا بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر اپنی آمدنی کا تقریباً 90 فیصد ڈیجیٹل اشتہارات کی فروخت سے کماتا ہے،ایلون مسک نے کمپنی ریونیو میں بڑے پیمانے پر کمی کا ذمہ دار ان تنظیموں کو قرار دیا جنہوں نے برانڈز پر زور ڈالا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر اپنے اشتہارات روک دیں۔
