واٹس ایپ کمپنی نے وائس میسج سے پریشان افراد کے لیے زبردست فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
واٹس ایپ پر اکثر لوگ طویل وائس میسج بھیج دیتے ہیں یہ جانے بغیر کہ میسج وصول کرنے والا شخص ان کے وائس میسجز سے بیزاری محسوس کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
تاہم اب ایسے پریشان افراد کے لیے واٹس ایپ نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آڈیو میسج کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے، میسج وصول کرنے والا شخص اگر وہ وائس میسج نہیں سننا چاہتا تو وہ ان کا ٹرانسکرپٹ پڑھ سکتا ہے۔
یہ تحریر صرف صارف کی ڈیوائس میں ہی سامنے آئے گی، یہ واٹس ایپ کے سرور میں محفوظ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی
فی الحال اس فیچر کو آئی فون کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس پر مزید کام بھی جاری ہے کیونکہ ابھی یہ فیچر بعض زبانوں اور بعض الفاظ کو ٹرانسکرپٹ نہیں کرسکتا۔
