دنیا کے کئی ممالک میں اب تک 5 جی ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی گئی لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جو 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہا ہے۔
حال ہی میں جنوبی کوریا کی وزارت سائنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 6 جنریشن نیٹ ورک سروسز کو 2028 تک جنوبی کوریا میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے آلات، پرزہ جات اور دیگر مواد کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں کو مراعات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 6 جی نیٹ ورک کے لیے سپلائی چین کو بھی مضبوط بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اس منصوبے کے ذریعے جنوبی کوریا باقی دنیا کو 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے۔
جنوبی کوریا کی حکومت کو توقع ہے کہ وہ 30 فیصد یا اس سے زیادہ 6 جی پیٹنٹس کو رجسٹر کرانے میں کامیاب رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تخمینہ لگایا گیا تھا کہ دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی کی آمد 2030 سے قبل ممکن نہیں ہوسکے گی۔




















