Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے نیوز لیٹر نامی فیچر اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا ہے اور تمام صارفین کو یہ مستقبل میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کیسے لگائیں؟ طریقہ جانیے

  اس فیچر کے تحت انفرادی صارفین یا گروپس کو کارآمد اپ ڈیٹس کے حصول میں مدد ملے گی، اس فیچر کے ذریعے صارفین بڑے پیمانے پر مختلف تفصیلات یا مواد دوستوں یا گروپس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

نیوز لیٹر ٹول کے لیے اسٹیٹس ٹیب میں ایک آپشنل سیکشن دیے جانے کا امکان ہے تاکہ یہ نجی چیٹس سے الگ ہوسکے اور پیغامات کو حاصل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، تصاویر بھیجنا ہوا اور بھی آسان

صارفین کو یہ کنٹرول بھی دیا جائے گا کہ کون ان کے نیوز لیٹر کو فالو کر سکتا ہے اور کس کو وہ مواد دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں