Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار عثمان مختار نے اپنے زخمی ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو خبردار کیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار کا ہاتھ زخمی ہے جو کہ اُنہوں نے خود ایک ڈرامے کا سین عکس بند کرواتے ہوئے الماری پر مکا مار کر کیا ہے۔

عثمان مختار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک دوستوں والا مشورہ ہے، غصے میں دیواروں، الماریوں یا کسی بھی سخت سطح پر مکا نہ ماریں۔

اداکار عثمان مختار نے بہت کم عرصے میں  سپر ہٹ پروجیکٹس میں کام کر کے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

متعلقہ خبریں