Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلائٹ میں دیے جانے والے کھانے میں پتھر نکلنے پر خاتون شدید غصے میں آگئیں

اکثر دورانِ پرواز ہونے والے واقعات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک تصویر ٹویٹر پر وائرل ہو رہی ہے جسے ایک خاتون نے پوسٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں فلائٹ میں دیے جانے والے کھانے میں موجود پتھر کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون نے ایئر انڈیا فلائٹ میں سفر کیا جہاں انہیں جو کھانا دیا گیا اُس میں سے پتھر نکلا۔؎

خاتون نے اس پتھر کی تصویر بنائی اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردیا۔

خاتون کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں کھانے میں کافی بڑا پتھر دیکھا جا سکتا ہے ساتھ ہی پس منظر میں، سویا سبزی، پنیر، مٹر اور چاول کو ایلومینیم فوائل سرونگ پیک میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی تصویر میں خاتون نے لکھا کہ آپ کو پتھر سے پاک کھانے بنانے کے لیے  وسائل اور پیسے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ اس قسم کی لاپرواہی ناقابل قبول ہے۔ #airIndia۔

انڈین فلائٹ میں ہونے والی لاپرواہی پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/327090/

گزشتہ روز بھی دورانِ پرواز دو آدمیوں کےدرمیان ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو آدمیوں کو ایک دوسرے کو بُری طرح مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بینگلور فلائٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر فلائٹ میں اس قسم کے واقعات پیش ہو جاتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں