Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ نے کبھی گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھی ہے ؟

 آپ نے سیاہ، گرے اور آسمانی رنگ کی ڈولفن تو اکثر دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ نے کبھی گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھی ہے ؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں گلابی رنگ کی ڈولفن واضح دکھائی دے رہی ہے ۔

بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا۔

https://twitter.com/i/status/1610626675527622656

صارفین کی جانب سے اس ڈولفن کی ویڈیو پر تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/10/269077/

امریکی چینل نیشنل جیوگرافک چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گلابی ڈولفن جنوبی امریکا کے ایمازون دریا میں پائی جاتی ہیں۔

ان کے رنگ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کھیل کود یا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دوران لڑائی کے باعث جسم کے ٹشو متاثر ہونے سے ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے ۔

واضح  رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ڈولفن کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں