بچوں سے منسلک نت نئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے تمام صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افریقہ کے تین بچے سیلینا گومز اور ریما کے ‘کلم ڈاؤن’ کے گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے افریقہ کے بچوں کو بڑی مہارت کےساتھ بہترین رقص کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ نائیجیرین گلوکارہ اور ریپر ریما اور سیلینا گومز کا دلکش گانا ‘Calm Down’ 2022 کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک تھا اور اب بھی میوزک چارٹس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں :
http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/650346/
اگر آپ انسٹاگرام پر ایکٹو ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس گانے کو مختلف ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر مساکا کڈز افریقینا نے شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان تین بچوں کے ڈانس کو بھی صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی اس بچے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیےجا رہے ہیں ۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ تینوں بہترین ڈانس کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کی نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔




















