Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرین میں سوتے ہوئے شخص کہ ساتھ کیا ہواِ؟ ویڈیو وائرل

دورانِ سفر بہت سے واقعات یش آ جاتے ہیں جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کی ٹرین میں ایک شخص کے ساتھ ایسا واقع پیش آیا کے سب دیکھتے رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بے خبر دورنِ سفر ٹرین میں سو رہا ہے اور ایک چوہا اس کے پاؤں سے چڑھتا ہوا کندھے پر جا بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے نوجوان کی آنکھ کپھل جاتی وہ یک دم کھڑا ہو جاتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر متعدد  کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا کرایا لینے کے باوجود یہ حال ہے۔

جبکہ ایک صارف نے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ کیا اور لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر میں اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکا۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/10/685213/

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر تین خواتین کی ایک سیٹ پر لڑنے کی ویڈیو وائرل پوئی تھی۔

تاہم اس لڑائی کے حوالے پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ ایک بزرگ خاتون اور اس کی پوتی لوکل ٹرین میں سوار ہوئی اور سیٹ خالی ہونے کا انتظار کرنے لگیں لیکن جیسے ہی دوسری خاتون سیٹ پر بیٹھنے لگتی ہیں  تو یک دم جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی لوکل ٹرین میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو پر پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین پر تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں