Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

90 سالہ دادی کو برتھ ڈے سرپرائز کیسے دیا؟ویڈیو وائرل

90 سالہ دادی کو برتھ ڈے سرپرائز دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دادی جب سالگرہ کے دن انڈیا پہنچی تو ان کے گھروالوں نے انہیں سرپرئز دینے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ دادی دادا کے ساتھ بیٹھی ہیں اور پوری فیملی ان کے پاس آرہی ہے لیکن دادی کو اس بات کا علم نہیں ہے۔

 یہ ہی نہیں بلکہ ویڈیو میں اس خوبصورت منظر کو فیملی کے لوگوں کی جانب سے کیمرے کی آنکھ  میں قید کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دادی نے جیسے ہی پیچھے کے جانب دیکھا تو اپنی فیملی کے تمام لوگوں کو وہاں اُن کو سالگرہ کا سرپرائز  دینے کے لیے ایک ساتھ  پایا۔

ویڈیو میں ایک ایک ایک کر کے سب کو دادی سے گلے لگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

 ایک سوشل میڈیا صارف نے دادی کو سالگرہ کی  مبارک باد دی اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آپ لوگ بہت خوش قسمت ہے کہ آپ کی دادی زندہ ہیں۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2021/08/990179/

 اس سے قبل بھی 89 سالہ خاتون نے شہزادیوں کی طرح سالگرہ مناکر سب کے دل جیت لیے تھے۔

 سوشل میڈیا پر ایک 89 سالہ خاتون کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں شہزادیوں جیسا لباس پہن کر سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 littlemisschatterbox کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی دادی کوان کی سالگرہ کے دن  شہزادیوں کی طرح تیار کیا تھا۔

اسنٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ میری دادی کی 89 ویں سالگرہ۔

واضح رہے کہ اسنٹاگرام پر89 سالہ خاتون کی وائرل ہونے والی سالگرہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں