Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کلاس میں پرپوز کرنے والے لڑکے کیساتھ لڑکی نے کیا کیا؟ویڈیو وائرل

کلاس میں پرپوز کرنے والے لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلاس میں لڑکا ایک لڑکی کو پرپوز کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال ٹی شرٹ پہنے لڑکا کلاس روم کے اندر ایک لڑکی کے پاس کھڑا ہے اور اپنے سامنے کھڑی لڑکی سے گفتگو کر رہا ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے لڑکے کے ہاتھ میں ایک گلاب کا پھول ہے جسے اس نے اپنے پیچھے چھپایا ہوا ہے، اگرچہ آواز سنائی نہیں دے رہی ہے لیکن لڑکا لڑکی سے اپنی محبت کی پیشکش قبول کرنے کی درخواست کر رہا ہے۔

کچھ دیر بعد جیسے ہی لڑکا لڑکی کو وہ پھول دیتا ہے تو لڑکی غصے سے پھول موڑ دیتی ہے، لڑکی کے انکار کرنے پر لڑکا وہ پھول اسی پر پھینک دیتا ہے اور آخر میں لڑکی اپنے بیگ سے اس لڑکے کو مارتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version