Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ؛ زلزلے کے دوران نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں گازیانٹیپ کے ایک اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دو نرسوں کو اپنی جان پر کھیل کر نوزائیدہ بچوں کو بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب زلزلے سے اسپتال کی عمارت ایک منٹ تک لرزتی رہی تو ڈیوٹی پر موجود ڈیولٹ نظام اور گزول کالسکان نامی نرسوں نے بچوں کے انکیبیوٹرز کو گرنے سے بچایا۔

اگر یہ نرسیں چاہتی تو خود کو بچانے کے لیے اسپتال سے بھاگ سکتی تھیں لیکن انہوں نے انکیبیوٹرز میں موجود بچوں کی فکر کی اور ان کی حفاظت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ادارہ خوراک کی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

واضح رہے کہ ترکیہ میں 7.1 کی شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version