میڈیکل کی طالبہ عروسی لباس پہن کر کالج پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں ایک دلہن شادی کی ساڑھی میں ملبوس اسٹیتھو اسکوپ پہنے فزیو تھراپی کے پریکٹیکل امتحان میں شرکت کیلئے کالج پہنچ گئی، شری لکشمی انیل، بیٹھانی نواجیون کالج آف فزیوتھراپی کی طالبہ ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے پیلے رنگ کی شادی کی ساڑھی زیب تن کی ہے اور وہ گاڑی میں بیٹھے کالج جارہی ہیں۔
جب وہ کالج پہنچ کر گاڑی سے اترتی ہیں تو ان کی دوست اس کی ساڑھی کے فال کو ایڈجسٹ کرنے میں اس کی مدد کرتی ہے اور اس کے گلے میں اسٹیتھواسکوپ ڈالتی ہے۔
دلہن جیسے ہی امتحانی ہال میں داخل ہوتی ہیں، وہاں موجود ہم جماعت اسے دیکھ کر بھرپور تالیوں کے ساتھ اس کا استقبال کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امتحان کے بعد دلہن باہر نکل کر اپنی ماں کو گلے لگاتی نظر آتی ہے۔
