Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی میں بزرگ آدمی کا رقص؛ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

شادیوں میں رقص کا رجحان پاکستان میں تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔

دور جدید کے لوگ سمجھتے ہیں کہ شادیاں خاندانی رقص کے بغیر ادھوری ہیں، بہت سے لوگ اپنی شادیوں پر فخر سے رقص کرتے ہیں لیکن بہت سے اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں۔

کچھ عرصے سے شادیوں پر ہونے والی ڈانس ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں، ان میں سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو ٹک ٹاکر عائشہ کی تھی جنہوں نے میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کیا تھا۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بزرگ شخص کو شادی میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ay Lo G (@aylogyworld)

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’’چچا کا کیریئر ختم ہوگیا‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ  ’’مردوں کو کیا ہوتا جا رہا ہے؟‘‘۔

متعلقہ خبریں