Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں؛ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

خاتون کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کبھی کبھی انسان اپنی نہیں بلکہ دوسروں کی غلطی کی وجہ سے بھی خوفناک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں خاتون کسی اور کی لاپرواہی کی وجہ سے زخمی ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون دکان سے سامان لے کر نکلی ہیں اور قریب ہی موجود گاڑی کی طرف جارہی ہیں۔

گاڑی میں سے خاتون ڈرائیور کھڑکی سے اپنا ہاتھ باہر نکال کر سامان لینا چاہ رہی ہیں۔

اسی وقت اچانک ایک ٹائر نہایت تیزی سے ان کی طرف آتا ہے، گاڑی سے باہر موجود خاتون لاشعوری طور پر ایک قدم پیچھے ہٹتی ہیں اور ٹائر تیزی سے ان کے اور گاڑی کے درمیان سے نکلتا ہے۔

لیکن نکلتے ہوئے وہ گاڑی میں موجود خاتون کے ہاتھ سے بری طرح ٹکراتا ہے جس سے یقیناً خاتون کو بہت چوٹ آئی ہو گی۔

ویڈیو یہاں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ وہ ٹائر آگئے جا کر کسی چیز سے ٹکراتا ہے اور واپس خاتون کی گاڑی پر گرتا ہے جبکہ باہر موجود خاتون جلدی سے بھاگ کر دکان کے اندر چلی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں