بھارت میں دلہن کی انوکھے انداز میں رخصتی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست اڑیسا کے گنجام ضلع میں دولہا اور دلہن نے شادی کی پرانی رسومات کو برقرار رکھا اور رخصتی کے وقت گاڑی کے بجائے بیل گاڑی کا انتخاب کیا۔
دلہن سریتا بہیرا اور مہیندر نائک بھونیشور میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتے ہیں، دونوں نے شادی کا فیصلہ کرنے کے بعد کچھ پرانی روایات پر عمل کرنا چاہا جو آج کے دور میں شاذو ناظر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

سریتا اور مہیندر نے اہلخانہ کو بتایا کہ ان کی شادی میں کوئی گاڑی استعمال نہیں کی جائے گی۔

مہندر بارات لے کر گھوڑے پر سوار ہوکر دلہن کے گھر پہنچے جب کہ سریتا شادی کے بعد سجی ہوئی بیل گاڑی میں سسرال چلی گئیں۔




















