Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چور کو خاتون سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا؛ ویڈیو وائرل

خاتون سے موبائل چھیننے والے چور کو عوام نے پکڑ کر خوب مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک کنارے کھڑے ہو کر موبائل استعمال کر رہی ہوتی ہے کہ ایک چور سائیکل سوار  خاتون کے سامنے سے اسکا فون چھینتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی چور خاتون کے ہاتھ سے فون چھین کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے اسی وقت فٹ پاتھ کے مخالف سمت سے ایک کار آتی ہے اور اسے ہٹ کرکے نیچے گرادیتی ہے۔

چور وہاں سے بھاگ جاتا ہے لیکن ٹانگ پر لگی چوٹ کی وجہ سے زیادہ دور تک نہیں جاپاتا اور تھوڑا ہی آگے جا کر گر جاتا ہے۔

چور کے گرتے ہی لوگ اس کی خوب پٹائی کرتے ہیں، وہ اٹھ کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے لیکن لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے نہیں بھاگ پاتا اور وہاں موجود لوگ اسے پھر سے مارنے لگتے ہیں۔

متعلقہ خبریں