Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عورت نے غلطی سے بلی کا بچہ سمجھ کر پینتھر کے بچے کی جان بچالی

ایک روسی خاتون نے بلیک پینتھر کو بلی سمجھ کر پالا اور اس کی کہانی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اب، پینتھر مکمل طور پر بڑا ہو چکا ہے اور اپنے کتے کے ساتھ بہترین دوست بھی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جس نے غلطی سے ایک جانور کے چھوٹے بچے کو بلی کا بچہ سمجھ کر بچایا جس کے متعلق بعد میں معلوم ہوا کہ وہ بلی کا بچہ نہیں بلکہ پینتھر ہے، عورت نے جانور کو رکھنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @factmayor

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی ماں کی طرف سے چھوڑے جانے کے بعد پینتھر کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔ وکٹوریہ کے نام سے شناخت ہونے والی روسی خاتون نے اسے تشویشناک حالت میں بچایا اور گھر لے آئی۔ شروع میں اسے بلی سمجھ کر اس کی مناسب دیکھ بھال کی۔

آہستہ آہستہ، پینتھر صحت مند ہو گیا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ بلی نہیں بلیک پینتھر ہے۔ تاہم، عورت نے اس کے ساتھ اپنا رشتہ بنائے رکھا، اس نے اپنے پالتو کتے اور پینتھر دونوں کی ایک ساتھ دیکھ بھال کی اور اب، وہ بہترین دوست ہیں۔

وکٹوریہ پینتھر اور اس کے پالتو کتے کی روزمرہ کی زندگی کو ریکارڈ کرتی ہے۔ یہ دونوں ایک ہی بالٹی سے پانی پیتے ہیں، ایک ساتھ سوتے ہیں اور ساتھ کھاتے ہیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں جن کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں