Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بارشیں کب تک چلیں گی؟ جانیے

شہر قائد میں مطلع فالحال صاف ہو گیا ہے مگر دوپہر کے اوقات سے سمندر سے ایک بار پھر بادل بننا شروع ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر موسمیات جواد جاوید نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بارش برسانے والا سسٹم شہر میں 2 مارچ تک بارشوں کا سبب بنے گا، شہر کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں زیادہ تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ماہر موسمیات نے کہا کہ 30 مارچ سے ایک اور سسٹم کراچی میں داخل ہو گا جو کہ 2 اپریل تک بارش برسائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ال نینو کی وجہ سے مون سون کی بارشوں کی شدت کم ہو گی، اس سال بحرہ عرب اور خلیجی بنگال میں سائیکلون بننے کے قوی امکانات ہیں۔